ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے انتخابات ،ہدایت اللہ ملانہ ایڈووکیٹ صدر اور مطیع اللہ رندایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 28 اپریل 2024 16:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے انتخابات 2024-25میں ہدایت اللہ ملانہ ایڈووکیٹ مسلسل چوتھی مرتبہ صدر اور مطیع اللہ رندایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے انتخابات 2024-25 کے حوالے سے پولنگ کا عمل ہائیکورٹ بار میں مکمل ہوگیا، انتخابات چیئرمین الیکشن کمیٹی اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ اورممبران کمیٹی عمیر حبیب سیال ایڈوکیٹ، عامرفرید سدوزئی ، رحمت علی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ، پولنگ کا عمل صبح8بجے سے شام 4بجے تک جاری رہا، الیکشن نتائج کے مطابق ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے میدان مار کر 299جبکہ ان کے مدمقابل انصاف لائر فورم کے نور گل مروت ایڈوکیٹ نے 117ووٹ حاصل کئے جبکہ سردار قیضارخان میانخیل،سلیم اللہ رانازئی اورحشمت نوازسدوزئی گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار مطیع اللہ رند ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے 272ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل انصاف لائر فورم کے امیدوار چوہدری جاوید اختر ایڈوکیٹ نے 142ووٹ حاصل کئے ، کامیاب ہائیکورٹ بار کے صدر ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری مطیع اللہ رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کامیابی پر تمام وکلاءبرادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ان کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا وکلاءبرادری کے مسائل کو پہلے بھی حل کیا ہے اور آئندہ بھی حل کرینگے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں