ڈیرہ اسماعیل خان میں 3مسلح افراد کی ڈکیتی، ساڑھے 3لاکھ روپے چھین لیے اور فرارہوگئے

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:15

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں 3مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران ساڑھے 3لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، مسلح ملزمان نے عصمت اللہ بلوچ نامی شخص سے گرہ سانگھی میں اسلحہ کی نوک پر ساڑھے 3 لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود یونین کونسل نائیویلہ میں عصمت اللہ ولد عاشق بلو چ سکنہ گرہ سانگھی سے موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے تین لاکھ روپے چھین لئے اور موقع سے فرار ہوگئے، پروآ پولیس نے مذکورہ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی اور مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں