ڈیرہ اسماعیل خان،نشہ کرنے سے منع کرنے پر ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر فائرنگ سے چچازاد بھائی کو قتل کردیا

منگل 21 مئی 2024 16:35

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر فائرنگ سے اپنے چچازاد بھائی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نواب شہید میں 16سالہ حبیب الرحمن مروت ولد عزیز الرحمن سکنہ سید آبادنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا چچا زاد بھائی 20سالہ امداد اللہ مروت ولد نیک محمد سکنہ سید آباد پنیالہ سے گھر کی طرف جارہے تھے کہ سید آباد میں اراضی عزیز منصور خیل پہنچے تو وہاں پر میرا دوسراچچا زاد بھائی ملزم فاروق مروت ولدحیدر خان سکنہ سید آباد ، اپنے دوست وقاص ولد علی محمد مروت سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ پنیالہ کے ہمراہ کھڑا تھا ،ہمارے پہنچنے پر ان دونوں نے یکے بعد دیگرے اپنے اپنے اسلحہ سے ہم پر فائرنگ کردی ، ملزم فاروق کی فائر نگ سے چچازاد بھائی امداد اللہ شدید زخمی ہوگیا، جبکہ میں خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا ،زخمی کو فوری طور پر پنیالہ ہسپتال لا یاگیا لیکن دم توڑ گیا، جبکہ میں معجزانہ طور پر بچ گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے بھاگ گئے، مستغیث نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ وجہ عداوت کوئی نہیں ہے، البتہ ملزم فاروق منشیات کا عادی ہے، جسے مقتول امداد اللہ نے منع کرتا تھا ۔

\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں