بھیڑ پال حضرات اور لائیو سٹاک فارمر ز کو بھیڑوںکو ہر 4ماہ کے بعد کرم کش ادویات پلوائیں، ڈائریکٹر لائیو سٹاک

پیر 17 اگست 2020 13:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2020ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک اختر محمود نے ملک میں گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیو سٹاک فارمرز اور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدائت کی ہے کہ وہ زیادہ گوشت اور اچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھا جائے، بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر 4ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہار اور موسم خزاں میں سال میں 2بار کروائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ بھیڑوں بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ماہرین لائیو سٹاک کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں زود ہضم غذا کی فراہمی کو بھی اولین ترجیح دی جائے ۔انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں ایک حکومت کی جانب سے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز یا دیگر سٹیک ہولڈرز صبح 8سے رات 8بجے تک مذکورہ ہیلپ لائن 0800-78685 پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں