گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈا کی طالبات کا احتجاج

پیر 13 دسمبر 2021 15:51

دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2021ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈا لوئردیر کی طالبات  نے  احتجاج کرتے ہوئے   پلوسو کے مقام پر مین روڈ بلاک کردیا۔

(جاری ہے)

  زرائع کے مطابق طالبات  نے کالج میں صرف تین لیکچررز کی تعیناتی، درجن سے زیادہ آسامیاں خالی پڑی رہنے جب کہ باربار درخواستیں کئے جانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے، اس کے علاوہ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور کالج میں واش رومز  کی کمی کو پورا کرنے پر احتجاج کیا۔   اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ،  ایڈیشنل سسٹنٹ کمشنر ، ڈی ایس پی اور سابق ضلعی ناظم عنایت اللہ خان سمیت موقع پر پہنچ گئیں۔ ا سسٹنٹ کمشنر  نے طالبات کو  یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے جس پر طالبات نے احتجاج ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں