عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں باہر سے ملازمین کی تعیناتی کسی صورت قابل قبول نہیں ، ملک محمد زیب

پیر 6 نومبر 2023 21:09

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع دیرپا ئین کے جنرل سیکرٹری ملک محمد زیب نے کہا ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں باہر سے ملازمین کی تعیناتی کسی صورت قابل قبول نہیں ،اے این پی اس حوالے سے بھرپور مزاحمت کر ئیگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں مقامی صحا فیوںسے گفتگو میں کیا ،اس موقع پر پارٹی کے سنیئر نایب صدر ملک سجاد خان یوسف ز ئی نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور تیمرگرہ کیمپس اے این پی کے کار نامے ہے ،ضلع دیر پا ئین میں ہزاروں اعلی تعلیم یا فتہ نو جوانوں موجود ہے یہاں خالی آسامیوں پر مقامی نو جوان بھر تی کر نے کی بجا ئے مردان یونیورسٹی سے 350ملازمین تبا دلے کے مبینہ اطلاعات کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے وائس چانسلر ،گور نر پختون خواہ سے معاملے کی انکوایری کرانے کی اپیل کی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں