دیر لوئر، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کی چکدرہ آمد کے موقع پر تیاریوں سے متعلق اجلاس

اتوار 23 فروری 2020 16:05

دیر لوئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ممبر صوبائی اسمبلی ہمایوں خان کی رہائش گاہ یو سی اسبنڑ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کااہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی محبوب شاہ، علاقہ عمائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی 27 فروری کو چکدرہ جلسہ کے لیے آمد اور چکدرہ بائی پاس سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین ،مشران ،ورکران پاکستان تحریک انصاف نے 27 فروری کو وزیراعلیٰ کا شاندار استقبال کرنے اور جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں