لوئر دیر میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا، ریسکیو

پیر 12 فروری 2024 08:25

ْ لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا لوئر دیر کے علاقے شگو کس میں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 7 سے 8 سال کے درمیان ہیں، جو مچھلی پکڑ رہے تھے، مچھلی پکڑنے کیلئے پانی میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں