احمدیار،دیرینہ رنجش پرچار مسلح افراد نے فائرنگ کرکی2افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بدھ 15 ستمبر 2021 16:34

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) دیرینہ رنجش پرچار مسلح افراد نے فائرنگ کرکی-2افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ایک نوجوان زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق کمہارانوالہ چوک میں دیرینہ رنجش پر مسلح افراداجمل ،عدنان ،ریاض اور عامرنے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ساجد محمود اور مشتاق شریف سکنہ 59/EBزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شہباز شدید زخمی ہوگیا ریسکیواہلکاروں نے زخمی کو طبی امدادکیلئے اور ڈیڈباڈیز کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں