دیرلوئر، بلامبٹ تحصیل پاکستان تحریک انصاف نے جیت لیا

ہفتہ 2 اپریل 2022 14:43

دیرلوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے عاصم شعیب نے 19702 ووٹ حاصل کرکے تحصیل کی نظامت اپنے نام کردی۔

(جاری ہے)

تحصیل بلامبٹ دیرلوئر کے چیئرمین شپ کی سیٹ پی ٹی آئی کے امیدوار عاصم شعیب نے 19702 ووٹوں سے جیت لی ہے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار عمران الدین نے 13586 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد ایوب خان نے 8008 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی طرح  پی پی پی پی کے مظہر حسین نے 5935 آزاد امیدوار سید عالم شاہ نے 2081 اور پی ایم ایل این کے امیدوار یاسر خان نے 512 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ تحصیل بلامبٹدیرلوئرمیں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 132122 ہے جس میں مردوں کی تعداد 75805 اور خواتین کی تعداد 56315 تھی۔ اسی طرح 56040 ووٹ ڈالے گئے ہیں جس میں مردوں کی تعداد 36522 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 53769 تھی جبکہ نتیجہ 42 اعشاریہ چار دو تھا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں