تیمر گرہ،خیبر اسلا ملک بینک کے 116و یں برا نچ کا افتتا ح، صو با ئی و زیر خزا نہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے افتتاح کیا ،

خیبر پختوانخواکے حقیقی معاشی استحکام کے لئے صوبے کے تمام آئینی و جمہوری حقوق کا حصول ضروری ہے مالیاتی استحکام ہی سماجی خوشحالی کا موجب ہوتا ہے ،مظفر سید

جمعہ 6 فروری 2015 22:51

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) خیبر اسلا ملک بینک کے 116و یں برا نچ کا افتتا ح چکد ر ہ میں صو با ئی و زیر خزا نہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے کیا ،صارفین اسلا می بینکاری سے استفادہ کر سکے گے۔بعد ازا ں فشنگ ہٹ چکد رہ میں بہ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے مین بازار چکدرہ میں بینک آف خیبر کی 116و یں راست اسلامی بینکاری شاخ کے باقاعدہ افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صو با ئی و زیر خزا نہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے کہا کہ صوبہ خیبر پختوانخواکے حقیقی معاشی استحکام کے لئے صوبے کے تمام آئینی و جمہوری حقوق کا حصول ضروری ہے مالیاتی استحکام ہی سماجی خوشحالی کا موجب ہوتا ہے ، مر کزی حکو مت کے ذمہ وا جبات عد م ادا ئیگی کی صور ت میں اسلام آباد کی طر ف مار چ پر مجبو ر ہو نگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ بینک آف خیبر کو ملک بھر میں صارفین اور تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے اور بینک ملک بھر میں معاشی ترقیاتی سرگرمیوں میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے جس کیلئے بینک کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے اور آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہم مشکور ہیں اس موقع پر علاقے کے موجودہ وسابقہ سیاسی رہنماؤں ومختلف مکتبہ فکر کے افراد کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر شمس القیوم گروپ، ہیڈ آپریشن شبیر احمد شیخ ،گروپ ہیڈ اسلامی بینکاری محمد اسد بینک کے بزنس ڈویلپمنٹ ہیڈ رحمان اللہ خٹک اور محمدنویدقریشی ہیڈ زسروسز سلیمان اختر ہیڈ مینٹیننس ارباب رؤف خان و ہیڈ مارکیٹنگ سید علی نواز گیلانی بھی موجود تھے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے مزید کہا کہ چکدرہ میں بینک آف خیبر کی راست اسلامی بینکاری شاخ آپ تمام لوگوں کے تعاون سے چکدرہ اور دیر کے علاقے میں سماجی خوشحالی و معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار بتریق احسن طریقے سے ادا کرے گی۔ چکدرہ علاقہ دیر کا گیٹ وے ہے لہذا یہاں پر شاخ کے قیام کا مقصد اس تمام علاقے کی حقیقی خوشحالی اور ترقی ہے مجھے امید ہے کہ بینک آف کی دیگر شاخوں کی طرح آپ اس شاخ کی بھی سر پرستی فرمائیں گے ۔

قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر شمس القیوم نے چکدرہ میں بینک کی راست اسلامی بینکاری شاخ کے قیام کا مقصد بیان کیا کہ بینک آف خیبر اپنی شاخوں کے دائرہ کار میں وسعت دے رہا ہے تا کہ صوبے کی عوام کی بہترین خدمت کی جا سکے۔جناب شمس القیوم نے مزید کہا کہ یوں تو بینک آف خیبر کا قیام1991میں صوبائی اسمبلی کے پاس کردہ ایک ایکٹ کے ذریعے عمل میں آ گیا تھا اور 2003تک روایتی بینکاری کو فروغ دیتا رہا لیکن2003 میں اس وقت کے سینئر وزیر برائے خزانہ سراج الحق نے بینک آف خیبر میں اسلامی بینکاری کا آغاز کیااور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوانین کے عین مطابق ایک شریعہ نگران بورڈ قائم کر کے جس میں مالیاتی امور کے جید علماء شامل ہیں اسلامی بینکاری کو اب فروغ دے رہے ہیں جس سے تمام مکاتب فکر کو بینکاری کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ہمیں خوشی ہے کہ بینک آف خیبر اس علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں