تیمرگرہ،انتظا میہ کی جانب سے کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کے فیصلہ کے خلا ف سیاسی جماعتوں کا احتجاجی تحریک شروع کر نے کا اعلان

بدھ 26 اپریل 2017 21:03

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) انتظا میہ کی جانب سے کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کے فیصلہ کے خلا ف دیر لویر سے تعلق ر کھنے والے سیاسی جماعتوں نے احتجاجی تحریک شروع کر نے کا اعلان کر دیا ،راست اقدام اُ ٹھانے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے امیر ملک شیر بہادر خان ،ضلعی تر جمان انجنیر یعقوب الرحمٰن، پی پی پی کے ضلعی سیکر ٹری اطلاعات عالمزیب ایڈو کیٹ ،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا زاہدخان ،ترجمان مفتی خالد محمود ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر بشیر خان ،اور اے این پی کے سنئیر نا ئب صدر محمد ایوب خان نے ضلعی انتظا میہ کی جانب سے 15مئی سے این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن عمل میں کٹ گاڑیوں کو شامل نہ کئے جا نے کے فیصلہ پر شد ید رد عمل ظا ہر کر تے ہو ئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ اور اس حوالے سے جلد مشتر کہ حکمت عملی تر تیب دینے کا فیصلہ کیا ہے ،سیاسی قاید ین کے مطابق مذکورہ گاڑیوں کے پر ز ہ جات اور سامان انتظا میہ نگرانی میں ضلع میں آتا رہا اور مقامی بار گینوں میں گاڑیاں تیار ہو تی رہی مگر اُس وقت انتظا میہ نے مجر ما نہ خا موشی اختیار کئے ر کھے ،اور اب گاڑیاں تیار ہو نے کے بعد ان گاڑیوں کی رجسٹریشن سے انکاری ہے ،قائد ین کے مطابق سیلا ب ،زلزلہ اور مضار بت اسیکنڈ ل کے سا تھ سا تھ عسکریت پسندی سے شد ید متاثرہ ضلع میں لوگوں نے روز گار اور اپنے خا ندانوں کے ر زق حلال کمانے کے لے عمر بھر کی جمع پونجی سے یہ گاڑیاں خر ید ر کھی ہے روز گا ر د ینے کی بجا ئے حکومت کو عوام کے منہ سے نوا لہ چھیننے کی اجاز ت نہیں اور اس فیصلہ کے خلا ف بھرپور احتجاج کیا جا ئیگا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں