تیمرگرہ,پی کی94دیرلویر کے لئے ڈیڑھ سو ٹرانسفامرز منظور ،کم وولٹیج کا خاتمہ کر نے میں مددملی گی,انجنیر مختیار خان

جمعہ 12 مئی 2017 22:44

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء)اے این پی کے مرکزی تر جمان و سابق سینیٹر زاہدخان کی کوششوں سے حلقہ پی کی94دیرلویر کے لئے ڈیڑھ سو ٹرانسفامرز منظور ،کم وولٹیج کا خاتمہ کر نے میں مددملی گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے گزشتہ روز قاضی آباد اور چمن آباد کے مقامات 200کے وی نئے ٹرانسفامرزکا افتتاح عوامی نیشنل پار ٹی کے ممبرڈسٹر کٹ کونسل انجنیر مختیار خان نے کیا، اس موقع پر الگ الگ تقاریب سے خطاب کر تے ہو ئے ممبران ڈسٹر کٹ کونسل انجینرمختیار خان ،آصف عزیر ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات حاجی شفیع اللہ ،حاجی انور خان و دیگر نے خطاب کر تے ہو ے کہا کہ دیر لویر حلقہ پی کے 94میں زاہد خان کی کوششوں سے پانچ ارب روپے زاید کی لاگت سے قدر تی گیس فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے ، جس سے علاقہ میں جنگلات کی کٹا ئی کا عمل رک ،قدرتی حسن بچانے میں مد د جبکہ تر قی و خوشحالی کے نئے دور کا اغاز ہو گا، اس کے علاوہ حال ہی میں 50،100اور200کے وی پر مشتمل ڈیڑ ھ سو ٹرانسفامرز کی منظوری دی جاچکی ہے جس سے حلقہ پی کے 94دیر لویر میں کم وولٹیج کا مسئلہ مستقبل بنیادوں پر حل ہو گا ،انجنیر مختیار خان نے وا ضح کیا کہ پی پی پی اور جماعت اسلامی نے 40سالہ دور حکومت میں دیر لویر کو ایک سا زش کے تحت پسماندہ ر کھا ،اسلام اور انصا ف کے نام پرو وٹ لینے والوں کادور گزر چکاہے ،آنے والا دور اے این پی کا ہے ،2018کے عام انتخابات میں این این پی دیر لویر کے چاروں جبکہ قومی اسمبلی کی ایک نشست پر وا ضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر ئیگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں