تیمرگر، گیس لیکج سے گھر میں خوفناک اتشزدگی ایک خا تون جان بحق،دو خواتین جھلس کر شدید زخمی

جمعرات 4 جنوری 2018 20:49

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) تیمرگرہ میں سوئی گیس پایپ لاین کی گیس لیکج سے گھر میں خوفناک اتشزدگی ایک خا تون جان بحق دو خواتین جھلس کر شدید زخمی ایک کی حالت تشویش ناک گیس لیکج دھماکہ سے گھر کو شدید نقصان گھر میں موجود لا کھوں روپے نقد ی بھی اگ کی نز رگھر کی قیمتی سازو سامان جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا تفصیلات کے مطابق تیمرگرہ میں گزشتہ شام تقریباپانچ بجے سر دار محمد نامی شخص کی گھر میں اس وقت گیس لیکج کی وجہ سے اگ بھڑک اٹھی جب گھر کے خواتین نے کھانا پکھانے کی غر ض سے دیا سلائی جلا ئی گیس لیکج سے زور دار دھماکہ کے ساتھ اگ نے انا فانا پوری مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اتشزدگی سے سردار محمد کی ایک بیوی جان بحق دوسری بیوی اور بہو شدید زخمی ہوگئی جبکہ سردار محمد کی دوسری بیوی شدید زخمی ہوکر انہیں حسن ابدال کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتا یا جا رہا ہے فایر بریگیڈ گا ڑی پہنچنے سے قبل اگ نے اپنا کام تمام کرکے گھر میں موجود 41لاکھ71ہزار روپے نقدی کے علاوہ گھر کے قیمتی ساز وسامان بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا بعد میں فایر برگیڈ گا ڑی پہنچ کر اگ پر قابو پالیا اہل خانہ کے مطابق اتشزدگی مکان سے باہر پا یپ لاین کی لیکج سے مکان میں گیس جمع ہونے کی وجہ ہوئی اہل خانہ کے مطا بق گیس پایپ لاین کی لیکج کے بارے میں متعلقہ اہلکاران کو کئی بار شکا یات کی گئی لیکن انھوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور ان کی مبینہ غفلت کی وجہ سانحہ پیش آیا تیمرگرہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں