تحصیل بلامبٹ لوئردیرمیں ڈینگی کے سدباب کیلئے مچھر مار سپرے مہم کا آغاز

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:26

تحصیل بلامبٹ لوئردیرمیں ڈینگی کے سدباب کیلئے مچھر مار سپرے مہم کا آغاز
لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) تحصیل بلامبٹ لوئردیرمیں ڈینگی کے سدباب کیلئے مچھر مار سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا تحصیل کے بڑے بازاروں ،مارکیٹوں اور محلوں میں مچھر مار سپرے کیا جائیگا۔ تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ نے یونین کونسل منجائی میں مچھر مار سپر ے مہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل کونسلر سیف اللہ ،وویلج کونسل ناظم واحد جنرل کونسلر راحت اللہ اور عمائد ین علاقہ بھی ان کے ہمراہ تھے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف بلامبٹ میں مچھرمار سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا اور ڈینگی لاروا کے خلاف تحصیل کے بڑے بازاروں ،مارکیٹوں اور محلوں میں مچھر مار سپرے کرانے سمیت آگاہی واک اور سیمنارز کا بھی انعقاد کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہاکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹر یشن بلامبٹ محکمہ صحت لوئیر دیر کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے ہی ترقی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں