تیمرگرہ،یوسی شل پلم سے ممبر ڈسٹر کٹ کونسل شاہ خالد کا صو بائی حکومت سے تحصیل خال کو سب ڈویژن کادرجہ دینے کا مطالبہ

پیر 24 ستمبر 2018 23:26

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) یوسی شل پلم سے ممبر ڈسٹر کٹ کونسل شاہ خالد نے صو بائی حکومت سے تحصیل خال کو سب ڈویژن کادرجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ،اپنے ایک اخباری بیان میںڈاکٹر شاہ خالد نے کہا کہ تحصیل خال کی آبادی ایک لاکھ دس ہزار نفوس پر مشتمل ہے تاہم سب ڈویژن کا درجہ نہ ہونے کے سبب خال کے باسیوں کو سرکاری امور کے لئے تیمرگرہ آنا پڑتا ہے ،انہوں نے کہا کہ گنجان آبادی پر مشتمل تاریخی قصبے خال کے آر ایچ سی اسپتال خال کو کٹیگری ڈی کادرجہ دیکر ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ تعینات کیا جا ئے ،انہو ں نے کہا کہ جلد اس حوالے سے ڈسٹر کٹ کونسل لویر دیر میں قرارداد جمع کی جا ئیگی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں