ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود کا سالانہ میٹرک امتحانی ہالوں کا اچانک دورہ ،امتحانی ہالوں میں عملہ دوڑیں لگ گئیں

امتحانی ہالوں میں نقل مافیا کے راج پر ڈی سی کا اظہار ناراضگی ،امتحانی عملہ کو نقل مافیاکی بیخ کنی کی ہدایت

ہفتہ 16 مارچ 2019 21:17

د یربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود کا سالانہ میٹرک امتحانی ہالوں کا اچانک دورہ ،امتحانی ہالوں میں عملہ دوڑیں لگ گئیں،امتحانی ہالوں میں نقل مافیا کے راج پر ڈی سی کا اظہار ناراضگی ۔امتحانی عملہ کو نقل مافیاکی بیخ کنی کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود نے دیرٹاون کے مختلف سکولوں گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کس،گورنمنٹ ہائی سکول ریحانکوٹ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شاو،ڈسٹرکٹ کونسل پبلک ہائی سکول آمیری کس اور ماڈرن چلڈرن اکیڈمی سکول پڑائو کا اچانک دورہ کیا۔

ڈی سی نے جاری سالانہ میٹرک کے امتحانی ہالوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں شفاف طریقے سے امتحانات کے انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحانی عملہ کیساتھ ملاقات کی انہوں نے معائنہ کے دوران طلباء کی امتحانی پیپرز بھی چیک کیں ۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران مختلف سکولوں میں طلباء کو نقل کے مرتکب پا ئے گئے جس پر انہوں نے عملہ کو سختی سے تنبیہہ اور اظہار ناپسندیدگی کا اظہارکرکے کہا کہ اگر آئندہ امتحانی ہالوں میں طلباء کیساتھ نقل پایا گیا تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے عملہ کو سختی سے ہدایات کی کہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے سرانجام دے تمام وسائل کو بروئے کار لا ئیں اور کسی بھی امیدوار کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

اور مکمل طورپر نقل مافیا کا خاتمہ کرے کیونکہ طلباء قوم کی مستقبل ہے اور اگراسی طرح یہ نقل سے پاس ہوتے رہے تو انکے مسقتبل تاریک ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ ان طلباء کے ساتھ تو ڈگری ہوگی لیکن قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں ہوگی اور آنے واے وقت میں انکا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں