لوئر دیر، سیاحت کی فروغ کیلئے ٹورسٹ فیسلٹیشن سنٹر کا قیام

بدھ 10 اپریل 2019 19:48

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2019ء) سیاحت کی فروغ کیلئے لوئردیر پولیس کی جانب سے ضلع میں پہلی دفعہ ٹوارسٹ فیسلٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی گیٹ وئے چکدرہ میں ٹورسٹ فیسلٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل ناظم چکدرہ قمرزمان خان نے فیتہ کاٹ کر ٹورسٹ فیسلٹیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں انجمن تاجران چکدرہ کے صدر فضل غفور، ٹریفک ضلعی انچارج شادمحمدخان، ڈسٹرکٹ کونسلران قیصر خان سیدعالم شاہ تھانے خان سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ افتتاح کے بعد ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین عارف شھباز وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ صہیب بٹ نے ٹوارسٹ فیسلٹیشن سنٹر کا وزٹ کیا اور متعین اہلکاروں کو ہدایات صادر کئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او لوئردیر عارف شھباز وزیر نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ٹورسٹ فیسلٹیشن سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپریل کے مہینہ سے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹوارزم سیزن شروع ہوتا ہے اور دیر لوئر، دیر اپر اور چترال آنے والے سیاحوں کو محکمہ پولیس کی جانب سے ٹورسٹ فیسلٹیشن سنٹر کی رو سے ہرقسم کی مدد، رہنمائی اور اگاہی فراہم کی جائی گی اور اس کے ساتھ ساتھ ٹورسٹ فیسلٹیشن سنٹر میں تعینات پولیس اہلکاران سیاحوں میں علاقے کے تمام سیاحتی مقامات کے روٹ میپ، نقشے، فوری مدد کیلئے پولیس ایمرجنسی نمبر، ان کے ویزٹنگ کارڈ، ٹریفک قوانین آگاہی پمفلیٹ تقسیم کریں گے جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحت سے وابستہ تمام روزگاری حضرات مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں