ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائن شوکت علی یوسفزئی کی قیادت میں سکول داخلہ مہم بارے آگاہی واک کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 20:07

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائن شوکت علی یوسفزئی کی قیادت میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین، بچوں اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں اس موقع پر سکول طلباء نے تلاوت، نعت مقبول اور نغمے پیش کیے جبکہ ڈی سی دیر پائین شوکت علی یوسفزئی اور ڈی ای او غلام نبی نے بچوں کو داخل مہم کا آغاز کیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم تمام امراض کا علاج کے ساتھ ساتھ ترقی کی چابی ہی. معاشرہ میں ترقی تب ممکن ہے جب ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

(جاری ہے)

تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی ای او غلام نبی خان نے کہا کہ اس وقت ضلع دیر پا ئن میں 26 فیصد بچے ایسے ہیں جو کہ سکولوں سے باہر ہیں ان کو سکولوں میں داخل کرنے منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ ضلع میں شرح خواندگی میں. اضافہ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں