انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن محمد رئیس جان خلیل خیل کا تیمر گرہ بازار میں متعدد صحت کے مراکز کا معائنہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:25

دیر لوئیر۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر سعادت حسن کی ہدایت پر انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن محمد رئیس جان خلیل خیل نے ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2015کی روشنی میں تیمر گرہ بازار میں متعدد صحت کے مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر درکار سہولیات کی عدم دستیابی پر متعدد سنٹرزکے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اوڈیگرام کے مقام پر منعقدہ کھلی کچہری میں بھی عوام کی جانب سے تیمر گرہ ہسپتال کے سامنے غیر قانونی ڈینٹل کلینکس کے بارے میں متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔دوران معائنہ الفاروق ڈینٹل کلینک کو سیل کیا گیا جہاں پر کلینک کے مالک کو ڈینٹل پریکٹس میں ملوث پایا گیا اور موصوف مطلوبہ طبی قابلیت پر پورا نہیں اترتے تھے۔اس موقع پر قاضی کلینکل لیبارٹری کو رجسٹریشن /تجدید کیلئے نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں