عوامی نیشنل پارٹی لکل اتوار کو مہنگا ئی ،بے روز گاری کے خلاف احتجاج کرے گی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:10

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کل اتوار کو مہنگا ئی ،بے روز گاری اور بد امنی کے خلاف آج دس بجے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کر ئیگی ،مظاہرے سے ضلعی صدر و رکن صوبا ئی حاجی بہادرخان اور ضلعی نائب صدر ملک سجاد خان خطاب کر ینگے ،پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مراد علی خان مشوانی کے صوبا ئی صدرایمل ولی خان کی اپیل پر پورے صوبے کی طرح دیر پا ئین میں بھی پارٹی کے زیر اہتمام کمر توڑ مہنگا ئی کے خلاف مظاہرہ کیا جا ئیگا ،مظاہرے میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کر ینگے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں