تیمرگرہ ،میاں بانڈہ میں پینے کے صاف پانی کا بحران شد ت اختیار کر گیا

بدھ 11 مئی 2022 23:12

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2022ء) تیمرگرہ کے قریب میاں بانڈہ میں پینے کے صاف پانی کا بحران شد ت اختیار کر گیا ، پانی کی دوسکیمیں عرصہ دراز سے خراب ہونے کے سبب علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ، اہلیان علاقہ کا ڈی سی دیر لویر کے دفتر کے سا منے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ ،نومنتخب ویلج چیئرمین فضل الر حمن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ویلج کونسل میاں بانڈہ ،ہوا ڈھیر ی کے 8دیہات پر مشتمل تقریبا 18سو گھرانے گزشتہ 12سالوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم اور دور ددراز سے ٹینکروں کے ذریعے ماہانہ ہزاروں روپے د یکر پانی خرید نے پر مجبور ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے تیمرگرہ کے زیر انتظام مذکورہ سکیموں کی بحالی کے لے تاحال اقدامات نہیں اٹھا ئے گئے ،انہوں نے د ھمکی دی کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر پانی کی سپلا ئی بحال اور دونوں سکیموں کی فعال نہ کیا گیا تو علاقہ مکین راست اقدام اُ ٹھانے پر مجبور ہو نگی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں