میدان پرائمری سکول سے متصل زیر تعمیر دیوار گرنے سے طالبہ جاں بحق

ایک مزدو بشول پانچ طالبات ملبے تلے د بنے سے شدید ز خمی، مسجد کے تعمیراتی کام کے باعث حادثہ پیش آیا

پیر 27 جون 2022 23:37

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) میدان پرایمری سکول سے متصل زیر تعمیر دیوار گرنے سے سکول کی طالبہ جاں بحق ایک مزدو بشول پانچ طالبات ملبے تلے د بنے سے شدید ز خمی ،پولیس تھانہ زیمدارہ کے مطابق لوئردیر کے دورافتادہ علاقہ دپور زیمدارہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے بلڈنگ کے ایک سائیڈ پر جامع مسجد محلہ خرکنئی میں تعمیراتی کام شروع تھا۔

(جاری ہے)

مسجد کے تعمیراتی کام کی وجہ سے پیر کے صبح 7:30 بجے گورنمنٹ پرائمری سکول کی دیوار کی بیسمنٹ مسجد کی طرف گرنے سے متعدد بچے ملبے میں دب گئی. مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو کاروائیاں شروع کئے اور ملبہ سے اٹھ سالہ جوریا دختر نیاز اللہ کی نعش نکال لی جبکہ نو سالہ انوبہ دختر حسن محمد،اٹھ سالہ منیر ولد نور حلیم،نو سالہ تبسم ولد عیان الدین،اٹھ سالہ سویرا ولد باچا جبکہ مسجد میں کام کرنے والے مزدور منصور ولد نصیب کو زخمی حالت میں ملبہ سے نکال لیا گیا جسکو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لعل قلعہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا جہاں انکی علاج معالجہ جاری ہے،امدادی سر گرمیوں میں ریسکیو1122 ،الخدمت فاونڈ یشن اور مقامی رضاء کاروں نے حصہ لیا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں