ضلعی انتظامیہ محکمہ فوڈ اور محکمہ زراعت کے نمائندوں کاصبح بولی کے وقت فروٹ اور سبزی منڈی تیمرگرہ کا دورہ

منگل 26 مارچ 2024 16:51

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ محکمہ فوڈ اور محکمہ زراعت کے نمائندوں نے صبح بولی کے وقت فروٹ اور سبزی منڈی تیمرگرہ کا دورہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بولی کے بعد فروٹ و سبزی کے مختلف ہول سیلز ریٹس کا تجزیہ کرکے دیر پائین کے لئے سبزی و فروٹ کےلئے آج سرکاری نرخنامہ مرتب کیا، عوامی شکایت پر پیک فروٹ وسبزیوں کی کوالٹی کا جائیزہ لیا،ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں نرخنامے پر درج ٹیلی فون نمبر یا مرستیال ایپ پر اپنی شکایت درج کریں اور آپ کے شکایت پر فوری کارروائی کی جائیگی۔\378

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں