دیر پائین، انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ سوات ہاکی کلب نے جیت لیا

بدھ 1 جنوری 2020 20:21

دیر پائین، انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ سوات ہاکی کلب نے جیت لیا
دیر پائین ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2020ء) انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں سوات کے سٹار کلب نے دیر ٹائیگر تیمرگرہ کو دو کے مقابلے میں سات گول سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سدو 'گراونڈ میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چمپیئن شپ کا چوتھا میچ سوات اکیڈمی ہاکی کلب اور دیر ٹائیگر تیمر گرہ کے درمیان ہوا،جو سوات ہاکی کلب نے دو کے مقابلے میں سات گول سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی انصاف سپورٹس کلچر کے سینیئر وائس صدر اشفاق خان تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں