چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیںاضافہ کیاجاسکتا ہے ، زرعی ماہرین

بدھ 18 جولائی 2018 13:00

سلانوالی۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیںاضافہ کیاجاسکتا ہے چنے کی فصل کو پیاز ی باتھوچھنکنی بوٹی لہلی رت پھلائی دمبی سٹی اورریواڑی نقصان پہنچاتی ہے جڑی بوٹیوں کی تعدادکم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مارزہروں کی بجا ئے گوڈی کی مدد سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کرنی چاہیے ریتلے علاقے میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے جڑی بوٹیوںکے تدار ک کیلئے کیمیائی زہروںکااستعمال ایک موثرطریقہ ہے تاہم بارانی علاقوںمیںان کااستعمال نہایت احتیاط سے کرناچاہیے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروںکا استعمال کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایاکہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہے تھل کے علاقوںمیںفصل کی کامیابی کاانحصاربارشوںپرہوتاہے موسم سرما کی معمولی بارشیںفصل کی کامیابی کیلئے کافی ہوتی ہے بارشیں کم ہونے کی صورت میں پیداوارمتاثرہوتی ہے آبپاش علاقوںمیںبارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پراگرفصل سوکھامحسوس کرنے لگے توہلکی آبپاشی کی جا ئے دھان کے بعد کاشت کی گئی فصل کو آبپاش کی ضرورت نہیں پڑتی ستمبرکاشتہ کمادمیں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں