کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو دفعہ صبح کے اوقات میں پیسٹ سکائوٹنگ کی ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 13:28

فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) مون سو ن کی رواں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی نمی کی وجہ سے کپاس کی فصل پر سبز تیلے کا حملہ پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا کاشتکاروںکو کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو دفعہ صبح کے اوقات میں پیسٹ سکائوٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے بتایا کہ اس وقت فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں مون سون کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیںجن کی وجہ سے پیدا ہونے والی نمی کے باعث کپاس کی فصل پر سبز تیلے کا حملہ پچھلے سال کی نسبت زیادہ دیکھنے میں آیا ہے لہٰذا انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو دفعہ پیسٹ سکائوٹنگ کریں اور پیسٹ سکائوٹنگ کا عمل صبح کے اوقات میں کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاررس چوسنے والے کیڑوں کی پیسٹ سکائوٹنگ کے لیے کھیت کے اندر جا کر 20مختلف پودوں کا اس طرح معائنہ کریں کہ پہلے پودے کے اوپر والے ، دوسرے کے درمیان والے اور تیسرے کے نیچے والے اورپھرچوتھے کے اوپر والے پتوں کو نچلی طرف غور سے دیکھ کر رس چوسنے والے کیڑوں کی تعداد نوٹ کریں اس طرح 20پودوںکا معائنہ مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں