فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم کی خرید بھر پور طریقے سے جاری، جمعرات کے روز تک267756.979میٹرک ٹن گندم کی خریداری کر لی گئی، مجموعی خریداری کا 50.52فیصد ہدف حاصل ،فیصل آبا،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سے 6 لاکھ 58ہزار 877 میٹرک ٹن گندم کی خرید کیلئے بار دانہ کی فراہمی اور ویٹ پروکیورمنٹ مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے، جمعرات تک 37ہزار 41 کے قریب کاشتکاروں میں402870.300کی تعداد میں باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے ،بار دانہ کی تقسیم کی شرح 76.01فیصد ہو گئی، ہدف کے مطابق گندم کی خرید کیلئے اقدامات جاری ہیں، خالد جاوید گورایہ

جمعرات 16 مئی 2019 14:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم کی خرید بھر پور طریقے سے جاری ہے جبکہ جمعرات کے روز تک 267756.979میٹرک ٹن گندم کی خریداری کر لی گئی ہے اس طرح مجموعی خریداری کا 50.52فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے نیز فیصل آبا،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سے 6 لاکھ 58ہزار 877 میٹرک ٹن گندم کی خرید کیلئے بار دانہ کی فراہمی اور ویٹ پروکیورمنٹ مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ،علاوہ ازیں جمعرات کے روز تک 37ہزار 41 کے قریب کاشتکاروں میں 402870.300کی تعداد میں باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے اس طرح بار دانہ کی تقسیم کی شرح 76.01فیصد ہو گئی ہے،مزید برآں ہدف کے مطابق گندم کی خرید کیلئے اقدامات جاری و ساری ہیں،شفاف طریقے سے باردانہ کی فراہمی اور 1300روپے فی 40کلو گرام کے حساب سے براہ راست کاشتکاروں سے گندم کی خرید کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فیصل آباد ریجن خالد جاوید گورایہ نے جمعرات کے روزانہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ ڈویثرن بھر سے اب تک خرید ی گئی تمام گندم کی رقم 5721806155.50 ادا کر دی گئی ہے گندم کی خرید کیلئے جاری مہم کے دوران فیصل آباد سے 61115.450میٹرک ٹن، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 62027.854 ، جھنگ سے 120767.155 اور چنیوٹ سے 23846.520میٹرک ٹن گندم خرید ی گئی۔انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد کے 9257 کاشتکاروں کو94062.050، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی8204 کاشتکاروں کو84750.600،ضلع جھنگ کے 16573کاشتکاروں کو 188510.850اور چنیوٹ کی3007 کاشتکاروں کو 35561.800کی تعداد میں بارد انہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ اب تک 37041کے قریب کاشتکاروں میں402870.300کی تعداد میں بارد انہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔انہوںنے بتایاکہ بار دانہ کی تقسیم کی شرح 76.01فیصد سے زائد ہے۔انہوںنے بتایاکہ جمعرات کے روز تک 267756.979 میٹرک ٹن گندم خرید کی جا چکی ہے جو مجموعی ہدف کے 50.52فیصد کے برابر ہے۔انہوںنے بتایاکہ محکمہ خوراک کے گندم کے خریداری مراکز پر آنے والے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ گندم کی خریداری مہم کی مختلف سطحوں و اتھارٹیز کی جانب سے مسلسل مانیٹر نگ کی جا رہی ہے تاکہ گندم کی خریداری کے ضمن میں کسی قسم کی شکائت ، بے قاعدگی یا بد عنوانی کا احتمال نہ رہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں