توریا کی کاشت پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں انتہائی کامیابی سے کی جاسکتی ہے، ماہرین زراعت

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار 40 سے 44 فیصد تک میٹھے تیل کے حامل توریا کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیں، توریا کی کاشت پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں انتہائی کامیابی سے کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ توریا کا ساگ بھی موسم سرما کے دوران اپنی لذت کے باعث انتہائی شوق سے کھایاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آبپاش علاقوں میں توریا کی پیداواری صلاحیت 15 سے 18من فی ایکڑ ہے جس کو مختصر وقت میں کاشت اوربر وقت برداشت کر کے گندم بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ کاشتکار توریاکی کاشت کیلئے پانی جذب کرنے کی صلاحیت کی حامل میرازمین کاانتخاب کریں اور کاشت سے پہلے 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھر بھرا کر لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ توریا اے کاڈیڑھ سے 2کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کے بھی بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں