شعبہ حشرات زرعی یونیورسٹی اورنجی کمپنی کے اشتراک سے زرعی ادویات کے محفوظ اور موثر استعمال کے بارے میں ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

منگل 22 اکتوبر 2019 20:31

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) شعبہ حشرات زرعی یونیورسٹی اورنجی کمپنی باٹر کراپ سائنسز پاکستان کے اشتراک سے زرعی ادویات کے محفوظ اور موثر استعمال کے بارے میں ایک روزہ ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین شعبہ حشرات ڈاکٹر منصور الحسن نے کی۔ڈاکٹر سہیل احمد،ڈاکٹر عبدالرشید،ڈاکٹر عامر رسول کے علاوہ باٹر کراپ سائنسز کے نمائندے اظہر عباس،فہیم الدین اور حبیب الرحمن بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نجی کمپنی کے عہدیداران نے شرکاء کو زرعی ادویات کے غیر ضروری استعمال کے نقصانات اور محفوظ وموثر طریقہ کے بارے میں آگاہی دی۔طالب علموں نے پریکٹیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔چیئرمین شعبہ حشرات نے کہا کہ پروگرام کا مقصد طالب علموں کو جدید طریقہ سپرے بارے معلومات کی فراہمی ہے تاکہ اس کو کاشتکاروں تک بھی پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس طریقہ کو اپنا کربھرپور پیداوار کے حصول کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے بھی بچاسکتے ہیں۔ڈاکٹر عامر رسول نے ورکشاپ کے قیام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اورشرکاء کا شکریہ ادا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں