علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے کثیر سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، چیئرمین فیڈمک

منگل 1 دسمبر 2020 13:30

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے کثیر سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، چیئرمین  فیڈمک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ  کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا  ہےکہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 2300 ایکڑ رقبے کو صنعتی یونٹ لگانے کے لئے وقف کیا گیا ہے اور اس بیشتر اراضی کو بیچ دیا گیا ہے۔ تاہم سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ 3200 ایکڑ اضافی اراضی فراہم کی جائے گی۔ ایک اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس خصوصی معاشی زون میں صنعتی سرگرمیاں نوجوانوں کو بہت سارے مواقع فراہم کریں گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں