پاکستان میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:06

پاکستان میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔خیال رہے کہ موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف سمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100 روپے سے لے کر 500 روپے تک کی کمی کی ہے۔موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہے کہ ریٹس میں نمایاں کمی کر کے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں