کاشتکاروں کو سونف کے پودے کا قد پورا اور گچھوں میں دانے زردی مائل ہونے پر اس کی برداشت کامشورہ

جمعرات 2 مئی 2024 11:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) کاشتکاروں کومشورہ دیا گیا ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کر چکا ہو اور گچھوں میں دانے زر دی مائل ہو جائیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ سونف کا پودا جھاڑی نما ہونے کے علاوہ 3سے5فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سونف ایک انتہائی اکثیر چیز ہے جو آنکھوں کی بینائی قائم رکھنے سمیت دماغ کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ سونف کا تیل کھانے اور کھانا پکانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ مئی کے مہینہ میں سونف کے بیجوں کے گچھے پک کر تیار ہو جاتے ہیں۔

اسلئے ان کی کٹائی میں احتیاط کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے بتا یا کہ جو گچھے پہلے پک جائیں انہیں پہلے کاٹ لیا جائے اور بعد میں پکے ہوئے گچھوں کو بعد میں ہی کاٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کٹے ہوئے سونف کے گچھوں کو ٹاٹ پر بچھا کر سائے میں خشک کر لیں اور 2سے 3روز کے وقفہ کے دوران ان کو الٹاتے پلٹاتے رہیں اور جب تما م گچھے اچھی طرح خشک ہو جائیں تو بیج کو چھڑیوں سے الگ کر کے محفوظ کر لیا جائے۔انہوں نے بتا یاکہ اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں