فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید کا کمشنر کمپلیکس میں قائم بزنس فسلیٹیشن سنٹر کے اچانک دورہ

بدھ 1 مئی 2024 22:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) کمشنر سلوت سعید نے کمشنر کمپلیکس میں قائم بزنس فسلیٹیشن سنٹر کے اچانک دورہ کے دوران بعض محکموں کے نمائندوں کی غیر حاضری کے بعدفوری ایکشن لیتے ہوئے تمام ڈویژنل وضلعی سربراہان کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں بزنس فسلیٹیشن سنٹر سے کاروباری افراد کو این او سیز کے اجراء پر بریفنگ لی۔

کمشنرنے بزنس سنٹر میں بعض محکموں کے نمائندوں کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے سنٹر میں حاضری یقینی بنائیں اور کاروباری افراد کو این او سیز صرف بزنس سنٹر سے ہی جاری ہونگے۔انہوں نے ایف ڈی اے سے جنوری تا اپریل2024ء تک جاری کئے گئے این او سیز کی تفصیلات طلب کیں اور کہا کہ سیکرٹری ہائوسنگ کو صرف بزنس سنٹر سے این او سی کے اجراء بارے تحریر کیا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے محکمہ انہار،کمیونیکیشن اینڈ ورکس سمیت تمام محکموں کو بھی جنوری سے اب تک بزنس سنٹر سے این او سیز کے اجراء کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے لائیو سٹاک کی طرف سے ریکارڈ این اوسی جاری کرنے کے اقدام کو سراہااورکہا کہ دیگر محکمے بھی لائیو سٹاک کی طرز پر اقدامات کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ کاروباری طبقہ کو بزنس فسلیٹیشن سنٹر کے قیام کے حقیقی فوائد ملنے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں