آن لائن ایجوکیشن کے نام پر عالمی بینک سے قرضہ

منگل 27 جولائی 2021 14:58

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) آن لائن ایجوکیشن کے لئے قائم ٹیلی سکول کی مد میں ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کا انکشاف، تعلیمی مواد ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کے لئے تین مہینے کے معاہدے کے تحت دس کروڑ 44 لاکھ روپے قرض لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آن لائن ایجوکیشن کے لئے قائم ٹیلی سکول کی مد میں ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے سرکاری ٹیلی ویژن پر پہلی تا بارہویں جماعت تک کا تعلیمی مواد نشر کرنے کے لئیتین مہینے کا معاہدہ کیا، حکومت نے 9 جولائی 2020ئ میں ٹیلی سکول کے لئے قرض لینے کا معاہدہ کیا، آن لائن ایجوکیشن پر آگاہی دینے کے لئے اوریئنٹ میکن فرم کے ساتھ تین مہینے کا کنٹریکٹ کیا گیا،ٹیلی سکول کی آگاہی مہم ڈیزائن کرنے کے لئیپرائیویٹ فرم کو 2 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئیٹیلی سکول کے لئے وصول کردہ ورلڈ بینک کا قرضہ بمعہ سود واپس کرنا ہی, حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدے کی تمام تر تفصیلات دستاویزات میں درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں