فیصل آباد، لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا یوم ولادت منایا گیا

پیر 19 نومبر 2018 15:46

فیصل آباد، لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا یوم ولادت منایا گیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا 121 واں یوم ولادت فیصل آباد میں بھی منایا گیا۔ اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات ہوئیں جن میں مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن ، پاکستان تحریک انصاف اور بعض دیگر تنظیموں کی جانب سے چوہدری رحمت علی کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔

اس موقع پر ممتاز تاجر راہنما چوہدری طلعت محمود گجر کی جانب سے بھی کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کیک کاٹا اور چوہدری رحمت علی کو محسن پاکستان قرار دیا گیا ۔اس موقع پر گجر برادری سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کے علاوہ تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں