فیصل آباد،سمندری روڈ پر سیڑھیوں سے گرکر بری طرح زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا

اتوار 23 جنوری 2022 18:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) سمندری روڈ پر سیڑھیوں سے گرکر بری طرح زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز بارش کے بعد 35سالہ نوجوان شاہ محمد ولد فریاد علی گھرکی چھت پرمٹی ڈالنے کے بعد سیڑھیاں اتررہا تھا کہ اچانک اسکا پائوں پھسل گیا اور وہ فرش پر گرکر اور سر میں شدید چوٹ آنے پر ہسپتال لایاگیا جہاں پر وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔بعدازاں ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں