مکوآنہ ،عطائیت کیخلاف ایکشن ، 7 کلینکس، سٹورز ولیبز سیل ،کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کو بھجوادیئے گئے

ہفتہ 27 فروری 2021 15:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے عطائیت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 7 کلینکس، سٹورز ولیبز سیل اور کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کو بھجوادیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر علینہ اور ڈاکٹر نوید انور ٹائون انچارجز نے مختلف علاقوں میں کلینکس وسٹور کو چیک کیا اور زائد المعیاد ادویات کے استعمال، کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی غیر موجودگی،رجسٹریشن کے بغیر ورکنگ،لیبارٹری سے بوگس رزلٹ جاری کرنے کی پاداش میں کارروائی کی۔

جن میڈیکل سٹورز، کلینکس ولیبز کو سیل کیا گیا ان میں اسلام میڈیکل سٹور، اسامہ کلینک، عطائ ڈینٹل کلینک، رحمان لیب، الرحیم ڈینٹل کلینک، سعید میڈیکل سٹور اور خضرا میٹرنٹی ہوم شامل ہیں۔ڈاکٹر علینہ نے بتایا کہ خضرا میٹرنٹی ہوم کو لیڈی ہیلتھ ورکر راشدہ پروین چلارہی تھی جہاں ایلوپیتھک گائنی کی غیر قانونی پریکٹس کے علاوہ سرکاری وسائل بھی استعمال کئے جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں