انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری

جمعرات 16 اگست 2018 23:38

فیصل آباد۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) قائمقام ڈپٹی کمشنر محبوب احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے سرویلنس کرکے ڈینگی کے انسداد کو یقینی بنارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ٹائر شاپس، کباڑخانوں، قبرستانوں، نرسریوں، پارکس، واٹر باڈیز،ائیر کولرز اور ڈینگی کی افزائش کی دیگر جگہوں کی باربار سرویلنس کی جارہی ہے جبکہ ان ڈور میں بھی ڈینگی کی افزائش گاہوں کے مقامات کوچیک کرکے انسدادی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں