فیصل آباد: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روند ڈالا میاں بیوی جاں بحق

بدھ 26 ستمبر 2018 18:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روند ڈالا میاں بیوی موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق حقانیہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار پچپن سالہ ظفر ولد محبوب اور اس کی اہلیہ نصرت شدید زخمی ہو گئے جو کہ ہسپتال میں جاتے ہوئے دم توڑ گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورجاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں