فیصل آباد،ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے زیراہتمام آرٹ کے مقابلوں کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے زیراہتمام آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ کے سلسلے میں آرٹ کے مقابلے ڈی پی ایس پریمئیر کیمپس میں منعقدہوئے جس میں طلباء وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھائے،پرنسپل ڈی پی ایس شاہد محمود،وائس پرنسپل منزہ عامر نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ شعبہ آرٹ نیازحسین اوردیگر اساتذہ بھی موجود تھے،پرنسپل نے طالب علموں کے تیارکردہ آرٹ کے نمونے دیکھے اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،انہوں نے طلباء وطالبات کی تعمیری وفکری صلاحیتوں کی بھی تعریف کی،دریں اثناء ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلوں کے سلسلے میں فٹبال،بیڈمنٹن،باسکٹ بال،ہیڈ بال اور کرکٹ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جن کے نتائج کے مطابق فٹبال میچز ڈی پی ایس ساہیوال،ڈی پی ایس وائٹ نے جیت لئے جبکہ کرکٹ میں فضل حق مردان،آر سی لورالائی،ڈی پی ایس فیصل آباد نے کامیابی حاصل کی ،اسی طرح بیڈمنٹن میں فضل حق مردان،ساندل کالج،ڈی پی ایس فیصل آباد اور ڈی پی ایس ساہیوال کی ٹیمیں فاتح رہیں،باسکٹ بال میں ڈی پی ایس ساہیوال،ڈی ایم سی فیصل آباد اور ڈی پی ایس فیصل آباد نے اپنے میچز جیتے جبکہ ڈی پی ایس وائٹ نے بھی کامیابی حاصل کی،ہینڈ بال میں ڈی پی ایس فیصل آباد،ساندل کالج نے حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا،اولمپیڈ مقابلوں کے سلسلے میں نعت خوانی میں دانش سکول حاصل پورکے ضمیر علی نے پہلی،بیکن ہائوس سکول سسٹم کے میثم عباس نے دوسری اورڈی ایم سی اورلاہور گرائمر کی روعینہ بخاری اور عدنان مہدی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ،تحت الالفظ میں چاند باغ سکول مرید کے کے بلال خالد پہلے،دانش سکول حاصل پور کے سیف الرحمن دوسرے اور ڈی ایم سی فیصل آباد کے عبداللہ اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پرنسپل ڈی پی ایس شاہد محمود نے مقابلوں کی نگرانی کی،انہوں نے بتایا کہ اولمپیڈ مقابلے 20اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں