ڈولفن فورس کے قیام سے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے،سٹی پولیس آفیسر

جمعرات 15 نومبر 2018 17:39

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اشفاق احمد خان نے ڈولفن فورس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن فورس کی ایک سال کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے جبکہ اس دوران فیصل آباد سے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ ڈولفن فورس کا آغاز 23اکتوبر 2017ء کو ہوا تھا جس میں شامل 210جوانوں کو جدید اسلحہ اور 500سی سی کی 100موٹر سائیکلیں دے کر شہر بھر میں ڈیوٹیاں تفویض کی گئی تھیں۔

انہوںنے بتایاکہ ڈولفن فورس کے جوانوں نے ایک سال کے دوران 19ہزار سے زائد شہریوں کی مدد کی جبکہ 1320مختلف مجرمان کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح 156گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا اور 20خطرناک اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی پی او نے بتایاکہ فورس نے کوئیک رسپانس دیتے ہوئے 82ڈاکوئوں کا تعاقب کر کے انہیں نہ صرف گرفتار کیا بلکہ 78قیمتی اشیاء مالکان تک بھی پہنچائی گئیں۔ انہوںنے بتایاکہ ڈولفن فورس کے ساتھ 9پولیس مقابلہ جات پیش آئے اور ان مقابلہ جات کے دوران 6نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے۔انہوںنے کہا کہ ڈولفن فورس کی رضا کارانہ سرگرمیاں قابل ستائش ہیں جس سے پولیس کا مثبت تاثر قائم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں