فیصل آباد پولیس نے چار شراب فروش گرفتا ر کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:24

فیصل آباد ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) فیصل آباد پولیس نے چار شراب فروش گرفتا ر کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔فیصل آباد پولیس نے چار بڑی کارروائیوں کے دوران تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مارکرملزم جاوید کوگرفتار کیا جس کے قبضہ سی36لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1266/18بجرم3/4PHOتھانہ صدر میں در ج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کھڑیانوالہ پولیس نے ملزم اسامہ کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی60لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر970/18بجرم3/4PHOتھانہ کھڑیانوالہ میں درج کرلیا گیا ۔تھانہ ترکھانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساول کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی35لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر283/18 بجرم3/4PHOتھانہ ترکھانی میں درج کرلیا گیا ۔تھانہ منصورآباد پولیس نے ملزم بلال کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی25لیٹر شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1025/18بجرم3/4PHOتھانہ منصورآباد میں درج کرلیا گیا۔ fd/mhn/asr 2150

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں