عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی کویقینی بنایا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:56

فیصل آباد۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلع میں انسداد پولیو مہم کے آخری روزرہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں متحرک رہنی چاہیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طارق خاں نیازی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموںکی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر اور دیگر افسران موجودتھے۔

صدر اجلاس نے کہا کہ مہم کے آخری روز بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی کویقینی بنایا جائے اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر چیکنگ کا عمل جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سو فیصد اہداف کے حصول میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں