فیصل آباد،ینٹی کرپشن کی ٹیم نے الائیڈ ہسپتال کے وارڈ بوائے کومیڈیکولیگل کیلئے پانچ ہزار رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ینٹی کرپشن کی ٹیم نے الائیڈ ہسپتال کے وارڈ بوائے کومیڈیکولیگل کیلئے پانچ ہزار رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا ،تفصیلات کے مطابق مدن پورہ کے رہائشی وارڈ بوائے اعظم نے حاجی آباد کے رہائشی عدنان سے ایم ایل سی بنوا کر دینے کیلئے پانچ ہزار رشوت لینے کامطالبہ کیا ،عدنان نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر سرکل آفیسر شیخ ناصر عباس ،فیض عباس ،قاسم شاہ اور حافظ عرفان نے غلام محمد آباد میں چھاپہ مار کر اعظم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ کوتوالی کی حوالات میں بند کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں