پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم آب منا یا جائے گا

پاکستان میں تقریبا 6کروڑ 30لاکھ لوگ صاف پانی سے محروم ہیں ہر سال 2لاکھ 50ہزار بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،رپورٹ

جمعرات 21 مارچ 2019 22:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم آب منا یا جائے گا، پاکستان میں تقریبا 6کروڑ 30لاکھ لوگ صاف پانی سے محروم ہیں ہر سال 2لاکھ 50ہزار بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں آن لائن عالمی یوم آب یا پانی کا عالمی دن ہر سال 22مارچ کو منایا جاتاہے اس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرناہے اس سلسلہ ماہرین کا کہنا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا جہاں پینے کے صاف پانی کی فراہمی غیر تسلی بخش ہے۔

ڈبلیو۔ایچ۔ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریبا 6کروڑ 30لاکھ لوگ صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں جس کے باعث ڈائریا، ملیریا، ہیپاٹائیٹس اے اور بی جیسی جان لیوا بیماریاں عام ہیںاور ہر سال 2لاکھ 50ہزار بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چوہدری عمرفاروق گجر نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی خدمت خلق میں مصروف عمل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان شہری و دیہی علاقوں میں پانی کے چھوٹے بڑے پراجیکٹس کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

ملک کے بالائی اور پہاڑی حصوں میں پانی کی فراہمی کے واٹر فلو کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ شہری اور میدانی علاقوں میں پانی کے کنویں، ہینڈ پمپس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں