فیصل آباد، تین بچوں کے باپ نے نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا

پیر 25 مارچ 2019 20:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) تین بچوں کے باپ نے نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ،نعش مارچری منتقل ، پولیس نے شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ،تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد ڈی بلاک کارہائشی محمد رضوان ولد اکرم کی شادی کراچی میں شوکت مسیح کی چھبیس سالہ بیٹی حنا فاطمہ سے ہوئی تھی جس نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرکے مذکورہ سے شادی کی تھی ،محمد رضوان کپڑے کی کٹنگ کا کام کرکے گزر بسر کرتا تھا دونوں میاں بیوی میں گھر یلو نا چاقی رہتی تھی علی الصبح حنا فاطمہ کے سر میں لگنے والی گولی کے باعث اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی خاتون دم توڑ گئی شوہر نے ہسپتال میں ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ تین بچے ہیں بڑے سات سالہ بیٹے سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں بیوی کی موت واقع ہو ئی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں