فیڈرل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹراکرام علی ملک کو گراں قدر تعلیمی خدمات پر تمغہ امتیاز تفویض کیے جانے پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

منگل 26 مارچ 2019 00:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) صدرپاکستان کی جانب سے فیڈرل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹراکرام علی ملک کو گراں قدر تعلیمی خدمات پر تمغہ امتیاز تفویض کیے جانے پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روزوائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیائ القیوم اور وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے چیئرمین فیڈرل بورڈ سے ملاقات کرتے ہوئے تمغہ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے ملک بھر میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو تمغہ جات تفویض کیے گئے ہیں۔ اس دوران تعلیمی شعبہ میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کو بھی تمغہ امتیاز دیا گیاہے،تعلیمی حلقوں میں ڈاکٹر اکرام علی ملک کو تمغہ امتیاز دیے جانے پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے انہیں مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیائ القیوم اور وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے چیئرمین فیڈرل بورڈ سے ملاقات کرتے ہوئے تمغہ ملنے پر مبارکباد دی ہے جبکہ دونوں تعلیمی شخصیات نے اس امید کا بھی اظہار کیاہے کہ مستقبل میں ڈاکٹر اکرام علی ملک اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے ملکی تعلیمی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔۔۔زیاد قاضی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں