فیصل آباد پولیس کے فرنٹ ڈیسکوں پر رواں سال کے دوران 38256 درخواستیں آن لائن درج کروائی گئیں

جمعہ 19 اپریل 2019 22:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) : فیصل آباد پولیس کے فرنٹ ڈیسکوں پر رواں سال کے دوران 38256 درخواستیں آن لائن درج کروائی گئیں ،سی پی او آفس کے حکام کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف مقدمات کے اندراج اور پولیس معاملات کے حوالے سے 38256 درخواستیں آن لائن در ج کروائی گئیں ،متعلقہ حکام کے مطابق فیصل آباد کے پانچ ڈویژنز کی41تھانوں میں اس وقت فرنٹ ڈیسک کام کررہے ہیں جن میں 126پولیس سٹیشن اسسٹنٹ ، سنئیر اسسٹنٹ ، ہارڈ وئیراینڈ ٹیکنیشن اورڈیٹا پروسسنگ آفیسر شب و روز کام کررہے ہیں ،حکام کے مطابق فرنٹ ڈیسک پر درج ہونے والی درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کردی جاتی ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بجھوائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں