فیصل آباد،گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر دوشیزہ اور شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی

پیر 20 مئی 2019 21:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر دوشیزہ اور شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ آن لائن کے مطابق جھنگ کے علاقہ منڈی موڑ کی رہائشی 20 سالہ سونیا دختر سجاد نے گھر میں کسی بات پرجھگڑ کر سپرے پی لیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سرگودھا کے علاقہ شاہ پور کے رہائشی 41 سالہ افضل ولد اللہ دتہ نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ مذکورہ دونوں افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں